• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سب کوپتہ ہے شہر میں کس نے خونریزی کی ، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بدھ کو اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب کو پتہ ہے اس شہر میں کس نے خونریزی کی، آپریشن میں جتنے پولیس افسران شریک تھے چن چن کر سب کو شہید کیا گیا، اس سال دہشت گردی کا کوئی واقعہ نہیں ہوا، اسٹریٹ کرائم کم ہوئے لیکن ہم مطمئن نہیں۔ وزیر اعلیٰ ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نگراں دورحکومت میں اسٹریٹ کرائم میں اضافہ ہوا اور قرعہ اندازی کے ذریعے افسران کو تعینات کیا گیا اور انہیں یہ ٹاسک دیا گیا کہ آپ کو پاکستان پیپلز پارٹی کو کمزور کرکے توڑنا ہے۔
تازہ ترین