آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ 7؍ربیع الثانی 1440ھ 15 ؍دسمبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک) بولی وڈ اسٹار دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔بھارتیمیڈیا رپورٹس اور بولی وڈ پرڈیوسر، ڈائریکٹر کرن جوہر نے ایک ٹوئیٹ کے ذریعے دونوں اسٹارز کی شادی کی تصدیق کی جس کی تقریب شمالی اٹلی میں لیک کومو کے کنارے واقع ایک ولا میں ہوئی۔یہ شادی دپیکا پڈوکون کی خواہش کے مطابق جنوبی بھارت کی روایات کے مطابق ہوئی جبکہ سکھوں کے انداز کی شادی کی تقریب جمعرات کو ہوگی۔اٹلی میں ہونے والی تقریب میں جوڑے کے انتہائی قریبی دوستوں اور خاندان کے اراکین کو ہی مدعو کیا گیا۔رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون نے مہمانوں پر موبائل فون کے استعمال کی پابندی عائد کی تھی اور یہی وجہ ہے کہ اس تقریب کی تصاویر سامنے نہیں آئیں۔اس موقع پر سیکیورٹی کے انتظامات انتہائی سخت کیے گئے جبکہ فضا میں ڈرونز کو روکنے کے انتظامات بھی کیے گئے۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق مہمانوں کو تقریب میں آنے کے لیے خصوصی رسٹ بینڈ پہننے پڑے اور ان کے فونز پر کیو آر کوڈز اسکین کرائے گئے۔رنویر اور دپیکا نے اس موقع پر مہمانوں کے لیے ولا کے 75 کمرے بک کرائے اور اس کا کرایہ ایک کروڑ 73 لاکھ بھارتی روپے (3 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) ادا کیا۔یہ جوڑا اب 18 نومبر کو بھارت واپس آئے گا جہاں 21 نومبر کو بنگلور میں شادی کی دعوت ہوگی جبکہ 28

نومبر کو ممبئی میں بولی وڈ اداکاروں کے لیے بھی ایک تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔رنویر اور دپیکا نے 21 اکتوبر کو شادی کی تاریخ کا اعلان کیا تھا تاہم یہ دونوں 6 برس سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں۔دونوں 10نومبر کو شادی کے لیے اپنے اہلخانہ کے ہمراہ اٹلی روانہ ہوئے تھے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں