• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی الیکشن سے پہلے مودی سے بات نہیں ہوسکتی، وزیر خارجہ

اسلام آباد(نمائندہ جنگ،ایجنسیاں،جنگ نیوز) وزارت خارجہ نے سینیٹ کمیٹی کو آگاہ کیا ہے کہ امریکامیں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے حکومت نے 20 لاکھ ڈالرز کے عوض تین وکلا کی خدمات حاصل کیں، تاہم اس کے باوجود عافیہ صدیقی نے رہائی کیلئے اپیل نہیں کی۔ جبکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی الیکشن سے پہلے مودی سے بات نہیں ہوسکتی، آسیہ بی بی پاکستان میں ہی ہیں، اس وقت مسئلہ عدالت میں اس لیے کم بات کرنی چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق عافیہ صدیقی کی رہائی کے معاملے پر وزارت خارجہ کی طرف سے سینیٹ کمیٹی برائے خارجہ میں دیئے گئے بریفنگ نوٹ میں بتایا گیا کہ عافیہ صدیقی نے وکلاء اور نیک خواہشات رکھنے والوں کے اصرار کے باجود سزا کے خلاف اپیل نہیں کی۔
تازہ ترین