• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس بی سی اے کا آپریشن،غیرقانونی تجارتی تعمیرات سربمہر اور منہدم، ایک ہوٹل کو کاروبار کی عارضی اجازت

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے ڈیمالیشن اسکواڈ نے خالدبن ولید روڈ اور دیگر مقامات پر غیرقانونی تجارتی جگہوں کو سربمہر اورتعمیرات منہدم کردیں، جبکہ سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر نارتھ کراچی میں واقع ’’پارک پلازہ اپارٹمنٹس اینڈشاپنگ سینٹر‘‘ کی این اوسی برائے تشہیروفروخت بحال کرتے ہوئے تعمیراتی کاموں پرعائد پابندی ختم کردی۔نیز شاہراہ قائدین اور خالد بن ولید روڈ کے سنگم پر واقع کباب ہائوس (نورانی کباب ہائوس) کے مالکان کی درخواست پر انہیں 15 دن کی مہلت دیتے ہوئے کاروبار کی اجازت دے دی۔ مذکورہ کباب ہائوس کو غیر قانونی طور پر رہائشی پلاٹ تجارتی بنیادوں پر استعمال کرنے کی پاداش میں منگل کو سربمہر کردیا گیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ کباب ہائوس کے مالکان نے بدھ کو ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ایس بی سی اے اور ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) شرقی کو تحریری درخواستیں دیں کہ انہوں نے رہائشی پلاٹ تجارتی بنیادوں پر استعمال کرنے کی غرض سے ضابطے کی قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے، جس پر متعلقہ حکام نے انہیں مہلت دیتے ہوئے کاروبار کی اجازت دے دی۔ایس بی سی اے کے اعلامیے کے مطابق واٹرکمیشن کے احکامات پرڈیمالیشن اسکواڈنے رہائشی پلاٹس کوکاروباری وتجارتی طورپراستعمال کرنے کے زمرے میں جمشیدٹاؤ ن میں معروف خالدبن ولیدروڈپر23پلاٹس پر قائم تمام غیرقانونی شورومز،ریسٹورنٹ، کوریئر سروس (ٹی سی ایس) آفیسزاوردیگردکانوں کوسربمہرکردیاہے، جبکہ اگلے مرحلے میں علامہ اقبال روڈ اور سرسید روڈ پر کارروائی کی جائے گی۔لیاری ٹاؤن میں لیاقت کالونی میںپلاٹ نمبر AK-07اورB-348-6/2 پر پانچویں وچھٹی منزل اورپلاٹ نمبرAK-369/2پرپانچویں منزل کومنہدم کردیا۔ گلبرگ ٹاؤن میں پلاٹ نمبرLS-17/1،بلاک 18فیڈرل بی ایریاپرتیسری منزل کی آرسی سی چھت ،پارٹیشن دیواروں اور مزید تعمیرات کے لئے نصب شیٹرنگ کومنہدم کردیا۔ لیاری ٹاؤن میں پلاٹ نمبر 69,LY-12،پلاٹ نمبر 331،بلاک 11اسٹریٹ نمبر08،بغدادی اورپلاٹ نمبر1054،بحریہ کالونی کوسربمہرکردیا۔ گلشن اقبال ٹاؤن میں پلاٹ نمبرC-138،بلاک 14 ،اسکیم 36چوتھی منزل کومنہدم کرتے ہوئے تعمیرات کو سربمہر کر دیا۔ علاوہ ازیں عدالت عالیہ سندھ کے حکم پر نارتھ کراچی ٹاؤن میں پلاٹ نمبر ST-21،سیکٹر آئی 11-نارتھ کراچی میں واقع میسرزسٹی ٹریڈنگ اینڈکنٹریکٹنگ پرائیوٹ لمیٹڈکے پرائیویٹ پبلک سیل پراجیکٹ پارک پلازہ اپارٹمنٹس اینڈشاپنگ سینٹرکی این اوسی برائے تشہیروفروخت بحال اور تعمیراتی کاموں پرعائد پابندی کوختم کردیاہے۔
تازہ ترین