• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

کراچی کے دیگر علاقوں میں بھی انسداد تجاوزات مہم کا آغاز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ انسداد تجاوزات کی جانب سے شہر قائد کے تمام علاقوں میں انسداد تجاوزات مہم شروع کردی گئی۔ جبکہ میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ بعض سیاسی جماعتیں صدر میں انسداد تجاوزات کے خلاف کارروائی پر سیاست کر رہی ہیں جو غلط ہے، سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد ہو رہا ہے، واضح احکامات ہیں کہ ایمپریس مارکیٹ کے اندر اور باہر تمام تجاوزات ختم کردی جائیں، صدر کے متاثرین کو متبادل دینے کے لئے حکومت سندھ غور کر رہی ہے جبکہ کے ایم سی اپنے کرایہ داروں کو دیگر مارکیٹوں میں جگہ دے گی، صدر کی صفائی پہلا فیز ہے دوسرے فیز میں متاثرین کو جگہ دی جائے گی۔ وہ ایمپریس مارکیٹ کے دورے کے موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کررہے تھے۔ میئر نے ایمپریس مارکیٹ کے اطراف اور صدر کے دیگر علاقوں کا معائنہ کیا اور ملبہ اٹھانے کے کاموں کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ کام تیز کرنے کی ہدایت کی۔ دریں اثناء میئر کراچی وسیم اختر کی ہدایت پر سینئر ڈائریکٹر انسداد تجاوزات بشیر صدیقی نے شہر کے تمام علاقوں اور 6اضلاع میں انسداد تجاوزات مہم شروع کردی ہے، بدھ کو شہر کے تمام علاقوں کے چوراہوں اور مارکیٹوں میں بینرز لگائے گئے اور پمفلٹ تقسیم کئے گئے، جن میں قابضین سے کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر ایسے تمام قابضین جنہوں نے فٹ پاتھوں اور سڑکوں پر کاروبار جاری رکھا ہوا ہے یا قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سن شیڈ نصب کئے ہوئے ہیں وہ خود انہیں توڑ دیں، بلدیہ عظمیٰ کراچی اگلے چند دنوں میں شہر بھر میں آپریشن شروع کردے گی، جس کے دوران قابضین کا جو بھی نقصان ہوگا اس کے وہ خود ذمے دار ہوں گے۔

تازہ ترین
تازہ ترین