• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین اور روس کا گوگل پر تاریخ کا بدترین ہیکنگ حملہ، کئی سروسز متاثر

کراچی (نیوز ڈیسک) سیکورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ گوگل پر کمپنی کی تاریخ کا سب سے بدترین سائبر حملہ کیا گیا ہے۔ برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق، گوگل پر صارفین کا سرچ ڈیٹا، گوگل کی کلائوڈ سروسز اور کمپنی کے کاروباری مقاصد کیلئے استعمال ہونے والی ذیلی ایپلی کیشنز (جنہیں جی سوئیٹ کہا جاتا ہے) کا ڈیٹا متاثر ہوا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ حملہ روس اور چین کے ہیکرز نے کیا ہے، دونوں ملکوں کی انٹرنیٹ سروس پرووائیڈر کمپنیوں نے صارفین کا ڈیٹا گوگل کے سرورز تک پہنچنے سے پہلے ہی اسے راستے میں پکڑ (Intercept) لیا۔گوگل کے نائجیریا، چین اور روس میں موجود سرورز اور ساتھ ہی سرکاری ٹیلی کام سروس پرووائیڈرز کو بھی ہیک کیا گیا۔

تازہ ترین