• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کا ایس بی سی اے پر چھاپہ،ڈائریکٹر سمیت 4افراد گرفتار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) قومی احتساب بیورو (نیب) کراچی نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے ایک ڈائریکٹر سمیت 4افراد کو گرفتار کر لیا ہے ،نیب اعلامیہ کے مطابق ایس بی سی اے کے سابق ڈائریکٹر محمد شیخ ،ڈپٹی ڈائریکٹر پرویز اختر ،اسٹنٹ ڈائریکٹر سید مظہر علی شاہ اور ایک آفیسر حمید اللہ شیخ کو گرفتار کیا گیا ہے ملزمان پر رفاہی پلاٹس پر بلڈنگ پلان اور اسے کمرشل ایریا میں تبدیل کرنے کا الزام ہے ،نیب ذرائع کے مطابق ایس بی سی اے کے دفتر پر چھاپہ مار کر ریکارڈ بھی قبضے میں لیا گیا ہے۔
تازہ ترین