• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی کابینہ نے بریگزٹ معاہدہ کے مسودہ کی حمایت کردی، تھریسامے

کراچی (نیوزڈیسک) برطانوی وزیر اعظم تھریسامے نے کہا ہے کہ برطانوی کابینہ نے یورپی یونین سے طے پائے گئے بریگزٹ معاہدہ کے مسودہ کی حمایت کردی ہے۔ پانچ گھنٹے سے زائد تک جاری رہنے والے کابینہ کے اجلاس کے بعد ڈاؤننگ اسٹریٹ دفتر کے باہر تھریسامے نے کہا کہ کابینہ نے متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ حکومت کو یورپی یونین کے انخلا کے معاہدہ کے مسودہ اور سیاسی اعلامیہ پر اتفاق کرنا چاہئے۔ کابینہ کے ارکان سے پانچ گھنٹے طویل ملاقات کے بعد ان کا کہنا تھا کہ بریگزٹ معاہدے کے مسودے کی پارلیمنٹ سے منظوری میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔
تازہ ترین