• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ ، قاتلانہ حملے میں زخمی ماں بچے کی پیدائش کے بعد جاں بحق

لندن (جنگ نیوز) لندن میں سابق شوہر کے قاتلانہ حملے میں ثنا محمد نامی حاملہ خاتون جاں بحق ہو گئیں۔ پولیس نے ثنا محمد کے قتل کے الزام میں ان کے سابق شوہر، رامنڈی مٹالیگاڈو، کو گرفتار کر لیا ہے۔ثنا محمد کی عمر پینتیس برس تھی۔ قتل کے وقت وہ آٹھ ماہ کے حمل سے تھیں۔انھیں ایمرجنسی میں اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے سیزیرین آپریشن کرکے ان کے بیٹے کو تو بچالیا مگر ماں کی جان بچانے میں ناکام رہے۔لندن پولیس نے بچے کی حالت خطرے سے باہر بیان کی ہے۔حملہ آور نے پیر کی صبح مشرقی لندن کے علاقے اِلفرڈ میں واقع ان کے گھر میں گھس کر تیر کمان سے ان پر حملہ کیا۔
تازہ ترین