• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آفریدی کے متنازع بیان پر وزیراعظم آزاد کشمیر کی تنقید

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا ہے کہ لگتا ہے شاہد آفریدی نے انڈین پریمئیر لیگ کھیلنی ہے اس لئے کشمیر سے متعلق ایسی باتیں کی گئی ہیں۔

لندن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجا فاروق حیدر نے کہا کہ کشمیر حساس معاملہ ہے، آفریدی کشمیریوں کے جذبات سے نہ کھیلیں، کشمیر کی آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

راجا فاروق حیدر نے کہا کہ اقوام عالم بھارتی مظالم سے آگاہ ہیں، انہیں فوری اقدامات کرنا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے انتخابات قریب ہیں اس لئے وہ ایل او سی پر مسلسل خلاف ورزیاں کررہا ہے۔


واضح رہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر زیر گردش ویڈیو کلپ میں شاہد آفریدی نے کہاتھا کہ کشمیر کوئی ایشو نہیں دنیا نے اسے ایشو بنایا ہوا ہے، پاکستان سے چار صوبے نہیں سنبھل رہے،اسے کشمیر نہ دیں، بھارت کو بھی نہ دیں،کشمیریوں کو دے دو تاکہ انسانیت بچے۔

تازہ ترین