• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبہ کوہیپاٹائٹس فری بنانے کی حکمت عملی پرعمل پیرا ہیں،گورنر

لاہور(نمائندہ خصو صی)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ حکومت صوبہ کو ہیپاٹائٹس فری بنانے کے لئے جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔ ہیپا ٹائٹس کے مریضوں کو علاج معالجہ کی مفت سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ ہیپاٹائٹس کے مہلک مرض سے آگاہی اور حفاظتی اقدامات اپنانے سے متعلق وسیع پیمانے پر تشہری مہم چلائی جائے۔ قیدیوں کو صاف پانی کی فراہمی کے لئے صوبے کی 42جیلوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹس لگائے جارہے ہیں۔ ان خیالات کااظہاار اُنہوں نےگورنر ہاؤس لاہور میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
تازہ ترین