• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کے 5 اضلاع میں، ماں بچہ ہسپتالوں کی تعمیرکے ابتدائی خدوخال طے

لاہور( جنرل رپورٹر )وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں پنجاب کے 5 اضلاع میں’ ماں بچہ‘ ہسپتالوں کی تعمیرکے ابتدائی خدوخال طے کر لئے گئے ہیں۔ اجلاس میں پانچوں ہسپتالوں پر کام بیک وقت شروع کرنے کی تجویز دی گئی۔ وزیر صحت نے کہا کہ مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال بہاولنگر، اٹک، راجن پور، لیہ اور میانوالی میں تعمیر کئے جائیں گے ۔
تازہ ترین