• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذیابیطس کے عالمی دن پرمختلف ہسپتالوں میں واکس ،سیمیناراورتقریبات

لاہور(جنرل رپورٹر )ذیابیطس کے عالمی دن کے موقع پر ہسپتالوں اور نجی اداروں کے تحت عوام میں آگاہی و شعور بیدار کرنے کیلئے سیمینارز واک اور دیگر تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔ ایک نجی لیبارٹری کے زیر اہتمام ذیابیطس کے حوالے سے منعقد تقریب سے ڈاکٹر یاسمین راشدنے خطاب کیا۔جنرل ہسپتال،میو ہسپتال اور شیخ زید میں تقریبات ہوئیں۔کہا کہ ذیابیطس سے ایک فرد نہیں، پورا خاندان متاثر ہوتا ہے۔طرزِ زندگی میں بہتری،ورزش اور مناسب علاج سے ذیابیطس کو شکست دینا مشکل نہیں۔ اینڈوکرائنالوجسٹ کنسلٹنٹ ڈاکٹر سید عباس رضا نے کہا کہ پاکستان میں ہر چوتھے شخص کو ذیابیطس ہے ۔لاہور جنرل ہسپتال میں پرنسپل پروفیسر محمد طیب کی زیر قیادت آگاہی واک اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں شوگر سپیشلسٹ ڈاکٹر عمران حسن خان ،پروفیسر معین ،ڈاکٹر اسرار الحق طور ، ایم ایس ڈاکٹر محمود صلاح الدین،ڈاکٹر سلمان شکیل ، ڈاکٹر رانا آصف صغیر ، ڈٖاکٹر مقصود اور دیگر طبی ماہرین کے علاوہ کامیڈی کنگ امان اللہ اور عدیل ہاشمی کے علاوہ ادارہ اخو ت کے سربراہ ڈاکٹر امجد ثاقب بھی شریک تھے ۔ ۔ پرنسپل پروفیسر محمد طیب نے سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شوگر کی بیماری آنکھوں ،گردوں اوردیگر انسانی اعضاء کو متاثر کرنے کے ساتھ ساتھ ٹی بی کے خطرے کا باعث بھی بنتی ہے ، ‘میو ہسپتال لاہو رمیں شعبہ اینڈو کرینالوجی اینڈ میٹا بولک میڈیشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت ذیابیطس کے عالمی دن کی مناسبت سے واک و سمینار کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے کی جبکہ واک میں سی ای او میو ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر اسد اسلم خان ‘پروفیسر آف میڈیسن پروفیسر ڈاکٹر ارشاد احمد قریشی اور دیگر ڈاکٹرز نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے شرکت کی ‘ شیخ زید ہسپتال لاہور میں ذیابیطس کے مرض کے بارے میں آگہی و شعور بیدار کرنے کیلئے شعبہ میڈیسن کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس کا افتتاح پروفیسر ڈاکٹر کامران حسین چئیرمین اینڈ ڈین شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس نے کیا ۔
تازہ ترین