• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی اور کوئٹہ سے لاہور آنے اور جانے والی ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار

لاہور(جنرل رپورٹر )ملک کے مختلف شہروں کراچی اور کوئٹہ سے لاہور آنے اور جانے والی مسافر ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں گزشتہ روز لاہور سے کراچی جانے والی بزنس ٹرین 304-ڈاون دوپہر 4 بجے کی بجائے رات 7 بجکر 30 منٹ پر روانہ ہوئی لاہور سے کراچی جانے والی کراچی ٹرین 15-اپ شام 5 بجے کی بجائے رات 9 بجے روانہ ’لاہور سے ملتان جانے والی موسی پاک ٹرین شام 4 بجے کی بجائے 5 بجکر 30 منٹ پر لاہور سے براستہ فیصل آباد کراچی جانے والی شاہ حسین ٹرین رات 7 بجے کی بجائے رات 10 بجکر 30 منٹ پر روانہ ہوئی اسی طرح کوئٹہ سے لاہور آنے والی جعفر ٹرین اور اکبر ٹرین بھی اپنے مقرر وقت سے تاخیر کے ساتھ پہنچی جبکہ ریلوے انتظامیہ کےمطابق دیگر تمام مسافر ٹرینیں لاہور سے اپنی اپنی منزل کی طرف بروقت روانہ ہوئیں ۔
تازہ ترین