• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہورمیں ایم ایم اےکا مارچ ، ٹریفک پلان جاری

لاہور سٹی پولیس نے متحدہ مجلس عمل کے مارچ کے پیش نظر ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے۔

سی ٹی او ملک لیاقت کے مطابق مال روڈ پی ایم جی چوک سے فیصل چوک اور لارنس روڈ قادری چوک سے ریگل چوک تک عام ٹریفک کے لیے بند ہو گی۔

ٹیمپل روڈ صفاں والا چوک سے ریگل چوک اور فین روڈ مزنگ اڈہ سے ہائی کورٹ چوک تک بند ہو گی ، تاہم ٹریفک کی روانی کے لیے متبادل راستوں پر اضافی نفری لگائی جائے گی۔

تازہ ترین