• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں صبح سویرے ہلکی دھند، صورتحال بہتر

کراچی کے بعض علاقوں میں آج صبح سویرے ہلکی دھند چھائی رہی تاہم کل کے مقابلے میں صورت حال بھی خا صی بہتر تھی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 10کلومیٹر فی گھنٹےکی رفتارسےہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 45فیصد ہے۔

شہر کراچی میں رات گئے اور صبح سویرے ہونے والی خنکی سے موسم میں خوشگوار تبدیلی آئی ہے اور علی الصبح گھروں سے نکلنے والوں کو ٹھنڈ سے بچنے کے لیے سفری جیکٹس پہننی پڑتی ہیں تاہم دن میں یا شام میں گرم کپڑے پہننے کی نوبت ابھی تک نہیں آئی۔

کراچی میں سردی نہ ہونے کے برابر اور قابل برداشت ہے جس کی وجہ سے نصف نومبر گزرنے کے باوجود گھروں میں کمبل ،لحاف، اونی سوئٹرز اور لیدر جیکٹس اب تک نہیں نکالی گئی ہیں۔

گزشتہ روز ہونے والی دھند اور پھر اس کے اسموک میں بدل جانے کی وجہ سے گزشتہ روز شہر میں دن بھر فضا دھندلائی ہوئی اور آلودہ نظر آئی۔

تازہ ترین