• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں اچانک لکڑی کا ٹکڑا بس سے ٹکرا گیا، ڈرائیور محفوظ


دنیا بھر میں ٹریفک حادثات معمول کی بات ہے جس میں کئی افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں تاہم بعض اوقات ایسے حادثات پیش آتے ہیں کہ دیکھنے والے حیران رہ جائیں۔

چین کے صوبے Zhejiang کے شہر Shaoxing کی موٹر وے پر ایسا ہی ایک حادثہ دیکھا گیا، اچانک لکڑی کا ایک ٹکڑا ہوا میں اڑتا ہوا مخالف سمت سے آتی ایک بس کی ونڈ اسکرین سے جا ٹکرایا۔

رپورٹ کے مطابق تیز ہواؤں کے سبب لکڑی کا ٹکڑا اچانک اُڑا اور بس کی ونڈ اسکرین سے ٹکراگیا جس کے باعث بس کا ونڈ اسکرین کا شیشہ ٹوٹ گیاتاہم بس میں موجود ڈرائیور سمیت تمام افراد بالکل محفوظ رہے۔

تازہ ترین