• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالائی علاقوں میں سردی کی شدت دن بدن بڑھنے لگی

ملک کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت دن بدن بڑھتی جا رہی ہے،گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ اور دیامر میں برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

سندھ اور بلوچستان کے شہروں میں موسم سرد ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

ملک کے شہروں میں کہیں سردی کم تو کہیں یخ بستہ ہواؤں کا راج ہے، گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے بالائی پہاڑوں بابوسر ٹاپ، نانگا پربت، بٹو گاہ ٹاپ پر وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔

ہنزہ میں رات کو ہلکی برف باری کے بعد مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے، ضلع استور میں شدید سرد موسم کے باعث وائرل انفیکشن پھیل رہا ہے، ڈی ایچ کیو اسپتال میں مریضوں کا رش بھی بڑھ رہا ہے۔

خیبر پختونخوا میں گزشتہ روز کی بارش اور بالائی علاقوں میں برف باری کے بعد ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں، بلوچستان میں مطلع صاف اور خشک ہے۔

ادھر سندھ اورپنجاب میں بھی موسم ہلکا سرد ہے، مظفرآباد سمیت کشمیر کے شمالی اور وسطی اضلاع میں بادل چھٹ گئے پر سردی کی شدت مزید بڑھ گئی ہے۔

تازہ ترین