• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرچ کے کاشتکار پریشانی کا شکار کیوں ؟

ضلع بدین میں مرچ کی نئی فصل مارکیٹ میں آتے ہی قیمت خرید میں واضح کمی کر دی گئی جس کے سبب مرچ کے کاشتکار شدید پریشانی کا شکار ہو گئے ہیں۔

بدین اور تھرپارکر کے سنگم پر واقع ونگو موڑ سے نوکوٹ تک کے علاقے مرچ کی کاشت و پیداوار کے لحاظ سے اہمیت کے حامل ہیں ، تاہم نہری پانی کی کمی کے سبب یہاں مرچ کے زیر کاشت رقبے میں بھی کمی واقع ہوئی ہے ۔

مرچ کی فصل کے مارکیٹ میں آتے ہی قیمتوں میں کمی کر دی گئی ہے کاشتکاروں کے مطابق 13 ہزار سے زائد روپے فی من فروخت ہونے والی مرچ 8 ہزار روپے تک آپہنچی ہے جس سے کاشتکاروں کو مالی نقصان کا سامنا ہے۔

تازہ ترین