کراچی میں بیسویں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شراکاء نے پی این ڈاکیارڈ کا دورہ کیا ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وفد میں معروف سیاستدان، سرکاری افسران، سفارتکار، تاجر، میڈیا اور مسلح افواج کے نمائندے شامل تھے۔ وفد کو پاک بحریہ کے کردار ، آپریشنل صلاحیتوں اور میری ٹائم چیلنجز پر بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر پاک بحریہ کے کمانڈر کوسٹ ریئر ایڈمرل معظم الیاس اور کمانڈر لاجسٹک ریئر ایڈمرل عمران احمد بھی موجود تھے۔ ورکشاپ کے شرکاء نے پاک بحریہ کے جہاز اور آبدوز کا دورہ کیا۔
قبل ازیں وفد نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا بھی دورہ کیا اور نیول چیف سے ملاقات کی جس میں بحری معاملات پر سیر حاصل گفتگو کی گئ۔