• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیراگون کے گرفتار ڈائریکٹر کا 6 روزہ سفری ریمانڈ

سندھ کے علاقے خیرپور میں صنعت کار کے بنگلے پر چھاپہ کے دوران گرفتار کیے جانے والے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کے ڈائریکٹر قیصر امین بٹ کو بینکنگ کورٹ ون میں پیش کرکے عدالت سے ملزم کا 6 روزہ سفری ریمانڈ حاصل کرلیا۔

ڈی جی نیب سکھر مرزا محمد عرفان بیگ نے رینجرز اور پولیس کے ہمراہ گزشتہ روز خیرپور کے علاقہ کوٹ ڈیجی میں شوگر ملز مالک مبین جمانی کے بنگلے پر مارا ۔

بنگلے سے قیصر امین بٹ نامی شخص کو گرفتار کیا گیا جو پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی پرائیویٹ لمیٹڈ کا ڈائریکٹر ہے اور نیب کو کرپشن کیس میں مطلوب تھا۔

آج نیب نے پنجاب میں کرپشن مقدمات میں مطلوب ملزم قیصر امین بٹ کو بینکنگ کورٹ ون میں پیش کیا جہاں عدالت نے ملزم کو 6 روزہ سفری ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔

ذرائع کے مطابق ملزم کو لاہور منتقل کرکے نیب پنجاب کے حوالے کیا جائے گا۔

تازہ ترین