• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دپیکا رنویر شادی کی تصویریں منظر عام پر کب آئیں گی؟


گزشتہ روز ہونے والی بالی ووڈ کے دو اہم ستاروں دپیکا پڈوکوں اور رنویر سنگھ کی شادی کی تصویرں دیکھنے کیلئے سب اسی طرح بے چین نظر آرہے ہیں جیسے ان کی شادی کے لئے بیتاب تھے۔

کئی ماہ کی قیاس آرائیوں کے بعدبالاآخر دپیکا اور رنویر نے سوشل میڈیا پر تصدیق کی تھی کہ ان کی شادی 14 اور 15 نومبر کو ہوگی۔

اب جب کہ 14 نومبر گزر گئی اور دونوں کی شادی بھی ہو گئی تو اب مداح ان کی تصویروں کی راہ تک رہے ہیں۔


بھارتی میڈیا کے مطابق امید کی جاتی ہے کہ دیپکا اور رنویر آج شادی کی تصاویر اپنے سوشل میڈیا پر جاری کر دیں۔کہا جا رہا ہے کہ اس اہم ترین شادی کی تصویریں آج شا6مبجے تک جاری کر دی جائیں ۔

دل تھام کر انتظار کریں ، آج دیپ ویر نارتھ انڈین انداز سے شادی کرین گے جس کے بعد یہ تصویریں جاری کی جائیں گی۔

واضح رہے ایسا پہلی مرتبہ دیکھنے میں آیا ہے کہ کوئی بالی ووڈ جوڑا 2 مرتبہ شادی کے بندھن میں بندھے گا۔

جوڑے نے شادی سے قبل شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں سے ان کی کوئی بھی تصویر جاری نہ کرنے کی درخواست کی تھی۔دونوں اپنے مداحوں کو اپنی خوشی میں خود شریک کرنا چاہتے ہیں ۔

تاہم سوشل میڈیا پر مداحوں کو تڑپانے کے لئے غیر واضح تصاویر شیئر کی جارہی ہیں جس میں صرف یہ واضھ ہے کہ دونوں نے شادی پر سفیدلباس پہنا تھا اور مہمانوں صرف ان کے قریبی رشتہ دار موجود تھے۔


سوشل میڈیا پر ایک غیر واضح ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے جس میں بہت دور سے دلہن اور دولہا کو آتے ہوئے دیکھا جاس کتا ہے اور دونوں نے منہ پر پڑنے والی دھوپ کی وجہ سے چھتری سے اپنے چہرے چھپائے ہوئے تھے۔


بھارتی سابق اداکارہ سمرتی ایرانی نے سوشل میڈیا پر مزاحیہ انداز میں اس انتظار کی وضاحت کی ہے۔


انہوں نے ایک ڈھانچےکی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ دپیکا اور رنویر کی شادی کی تصویروں کا انتظار جب بہت لمبا ہو جائے۔۔۔

تازہ ترین