• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


خلیج بنگال میں موجود سمندری طوفان ’گاجا‘ آج بھارتی ریاست تامل ناڈو کے ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا۔

سمندری طوفان کے پیش نظر تامل ناڈو کے مختلف علاقوں میں تعلیمی ادارے آج بند ہیں ، طوفان کے باعث تامل ناڈو اور پڈوچیری میں شدید بارشوں کا امکان ہے، جہاں ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے ۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ’گاجا ‘ جمعرات کی شام یا رات کو پمبان اور کڈلور کے درمیان ساحلی علاقوں کو پارکرسکتا ہے۔ اس دوران 100 کلومیٹر فی گھنٹے تک کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔

طوفان آندھرا پردیش اور کیرالہ کے علاقوں میں بھی بارشیں برسائے گا۔

تازہ ترین