• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا نماز کے لئے اپنے گھر کی قریبی مسجد کی اذان کا انتظار کرنا چاہیئے؟

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال:۔ ہمارے شہر میں جب اذان کا وقت ہوتا ہے توآدھے گھنٹے تک وقفے وقفے سے اذان ہوتی رہتی ہے۔ بعض لوگ کہتے ہیں کہ آپ کے گھر کےقریب جو مسجد ہے، جب تک اس کی اذان نہیں ہوتی، تب تک انتظار کریں، اس سلسلے میں وضاحت فرمادیں کہ گھر میں خواتین یا وہ مرد حضرات جو مسجد نہیں جاسکتے ،وہ نماز کس مسجد کی اذان کے مطابق ادا کریں،کیا انہیں نماز کی ادائیگی کے لیے اپنی مسجد کی اذان کا انتظار کرنا ہوگا ؟ (جمال خان نورزئی، کوئٹہ)

جواب:۔ نماز کا تعلق وقت کے ساتھ ہے جب کہ اذان کا مقصد وقت کی اطلاع ہے۔ اگر وقت داخل ہوجائے اوراذان نہ ہوئی ہو یا محلے کی اذان نہ ہوئی ہو تو گھر کی خواتین، مریض اورمسافر کے لیے گھر میں نماز اداکرنا درست ہے۔ (بدائع الصنائع فی ترتيب الشرائع (1/ 152)

تازہ ترین