ارجنٹائن میں طوفانی بارش کے دوران رن وے پر کھڑے طیاروں پر اچانک بجلی گر گئی، یہ خوفناک مناظر کیمرے نے اپنی آنکھ میں محفوظ کرلیے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ارجنٹائن کے شہر Rosario میں بارش کے دوران بجلی گرنے کا خطرناک واقعہ پیش آیا جس نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا۔
یہ مناظر ارجنٹائن کے ایئرپورٹ کے رن وے پر دیکھے گئے جہاں طوفانی بارش کے دوران اچانک آسمان پر تیز بجلی کڑکی اور رن وے پر کھڑے جہازوں پر آگری۔
رپورٹ کے مطابق بجلی گرنے کے باعث کسی قسم کا کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا تاہم لوگ بے حد خوفزدہ ہوگئے۔