• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے سینیٹ میں قرار داد منظور

امریکا میں قید پاکستانی خاتون ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے سینیٹ میں قرار داد منظور کر لی گئی۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی قیادت میں ہونے والے اجلاس میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق قرار داد سینیٹر طلحہٰ محمود نے ایوان میں پیش کی۔

سینیٹر طلحہٰ محمود کی پیش کی گئی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ کو ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی مسلسل قید پر اظہار تشویش ہے۔

قراردادمیں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ضرورت ہے کہ ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رہائی کا معاملہ دوبارہ امریکا سے اٹھایا جائے، اور حکومت ان کی جلد وطن واپسی کے لیے اقدامات کرے۔

تازہ ترین