• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پڈعیدن کے قریب مال گاڑی کی ایک بوگی پٹری سے اتر گئی

پڈعیدن میں کوٹ لالو اسٹیشن کے قریب مال گاڑی کی ایک بوگی پٹری سے اتر گئی اور ٹریک بلاک ہوگیا جسے کلیئر کرنے کیلئے ریلیف ٹرین جائے وقوع پر پہنچ گئی ۔

ریلوے ذرائع کے مطابق یوسف والا سے کراچی جانے والی مال گاڑی ٹرین کی ایک بوگی کوٹ لالو اسٹیشن کے قریب 345کلومیٹر کے پر پٹری سے اتر گئی جس کے باعث نصرت نہر کے ریلوے پل کو شدید نقصان پہنچا ۔

ٹریک کے نیچے بچھائے گئے 52سے زائد سلیپرز کو نقصان پہنچا ہے ٹریک بلاک ہونے کے سبب پنجاب سے آنے والی ٹرینوں کو پڈعیدن اور مختلف اسٹیشنوں پر روکاگیا ہے ۔

ریلوے ذرائع نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ٹریک کو کلیئر کرنے کیلئے ریلیف ٹرین جائے وقوع پر پہنچ گئی ہے جس کے بعد ایک سے دو گھنٹوں تک ٹریک مکمل طور پر بحال کردیا جائے گا۔

تازہ ترین