آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ 7؍ربیع الثانی 1440ھ 15 ؍دسمبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی دو نشستوں پر ہونے والے انتخاب میں تحریک انصاف کے ولید اقبال اور سیمی ایزدی کامیاب ہوگئیں۔

یہ نشستیں مسلم لیگ ن کے ہارون اختر اور سعدیہ عباسی کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھیں۔

پنجاب میں سینیٹ کی نشست پر مسلم لیگ ن کے سعود مجید اور تحریک انصاف کے ولید اقبال امیدوار تھے جبکہ خواتین کی نشست پر تحریک انصاف کی سیمی ایزدی اور مسلم لیگ ن کی سائرہ افضل تارڑ کے درمیان مقابلہ تھا۔

پولنگ کا عمل 9 بجے سے 4 بجے تک جاری رہا، اس دوران پنجاب اسمبلی کے 371 میں سے 367 اراکین اسمبلی حق رائے دہی استعمال کیا ۔

اپوزیشن کی جانب سے مجموعی طور پر 173 ووٹ کاسٹ کیے گئے جن میں مسلم لیگ (ن) کے 166 اور پیپلزپارٹی کے 7 ووٹ شامل ہیں۔

حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 179 اور اتحادی (ق) لیگ کے 10 ووٹ کاسٹ ہوئے۔

لیگ کے سہیل شوکت بٹ اور پی ٹی آئی کے اویس دریشک بیرون ملک ہونے کے باعث ووٹ کاسٹ نہ کرسکے۔

چوہدری نثار علی خاں نے اب تک بطور رکن پنجاب اسمبلی حلف نہیں اٹھایا اس لیے وہ سینیٹ الیکشن میں ووٹ نہیں ڈال سکے ، پی پی 168 لاہور سے مسلم لیگ ن کے خواجہ سعد رفیق کی چھوڑی ہوئی نشست پر ضمنی الیکشن ہونا باقی ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں