• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دمہ کے عارضے کو کبھی کامیابیوں میں رکاوٹ نہیں بننے دیا، پریانکا

بالی ووڈ کی سپر اسٹار اور سابق مس ورلڈ پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ وہ کبھی بھی اس حقیقتسے پہلو تہی نہیں کرتیں کہ انھیں دمہ کی بیماری ہے۔انھوں نے کہا کہ اسی طرح بہت سے لوگ ہیں جو کہ اسی قسم کی کسی پریشانی کا شکار ہوتے ہوئے بھی قابل تعریف کام کرتے ہیں۔

ایک بھارتی میڈیا آئولیٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے پریانکا چوپڑا نے انکشاف کیا کہ کس طرح انھوں نے دمہ کے باوجود زندگی میں بڑی کامیابیاں حاصل کیں۔انھوں نے کہا کہ انکے والدین بھارتی فوج میں ڈاکٹرز تھے لہٰذا انھیں کافی سفر کرنا پڑتا تھا کیونکہ والدین کے مختلف شہروں اور علاقوں میں تبادلے ہوتے رہتے تھے۔

والدین کے ڈاکٹر ہونے کا ایک فائدہ یہ ہوتا ہے کہ جب بھی بیماری ہوتی ،تو انھیں معلوم ہوتا ہے کہ مسئلہ کیا ہے اوراس سے بھی اہم بات یہ کہ اسکا علاج کیا ہےمیرے دمہ میں مبتلا ہونے کی تشخیص اس وقت ہوئی جب میں پانچ برس کی تھی، میرے لیے اس حوالے سے کوئی مشکل نہیں ہوئی والدین نے اس کا حل گھر پر ہی نکال دیا، انھوں مجھے سکھا دیا کہ انہیلر کا استعمال کرنا ہے اور اسے زندگی کا حصہ بنالینا ہے۔

سپراسٹار بھارتی اداکارہ نے کہا کہ جب فلم انڈسٹری میں وہ آئیں تو یہاں کے معاملات مجھے خودہی سمجھنا تھا، جوکہ میں نے یہاں کام کے دوران ہی سیکھ لیا۔گو کہیہاں مشکل یہ تھی کہ میں یہاں نوارد تھی ، یہاں کا کوئی تجربہ نہ تھا، خاندان یا دوست احباب میں سے کوئی اس شعبے میں نہ تھا۔پریانکا نے کہا کہ انڈسٹری میں کام کے دوران بھی دمہ کا مسئلہ رہتا تھا اور اس وقت تک رہا جب میں نے اس سے نمٹنے اور اپنے کام کو آگے بڑھانے کا طریقہ نہیں اپنا لیا۔

بعض اوقات جب میں کوئی اسٹیج شوزکرتی جس میں بہت زیادہ توانائی خرچ کرنے والے ڈانس شامل ہوتے ، یا پھر گردآلود ماحول میں کام کرنا پڑتا تو میری دمہ کی تکلیف بڑھ جاتی تھی۔ برفی فلم کی شوٹنگ کے دوران ایک سین میں مجھے ایک چارے سے بھرے ٹرک میں بیٹھنا تھا ،یہ کافی مشکل تھا لیکن میں نے اپنے دمہ کو اس شوٹ کےلیے رکاوٹ نہیں بننے دیا، اور اپنے انیہلر کو استعمال کرکےشوٹ کو مکمل کرایا۔

امریکی گلوکار اور نغمہ نگار نک جانز کے ساتھ ڈیٹنگ اور عنقریب شادی کی تیاری کرنے والی پریانکا چوپڑا نے کہا کہ انکی فیملی نےدمہ کے حوالے سے ہمیشہ انکی ہمت بڑھائی، اور بھرپور ساتھ دیا۔تاہم میں نے دمہ کو کبھی بھی اپنے کیئریئر کی راہ میں نہیں آنے دیا اور ہمیشہ اپنے اہداف کو حاصل کرنے کا تہیہ کیے رکھا۔پریانکا کا کہنا ہے کہ تجربات نے مجھے کامیابیوں کا جشن منانے اور ناکامیوں سے سیکھنے کا سبق دیا۔

تازہ ترین