• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئرلینڈکی سپر مارکیٹ میں اْود بلاؤ گْھس آیا!!

خواتین کے ساتھ ساتھ اب جانور بھی کاسمیٹکس کی لت میں مبتلا ہو کر سپر مارکیٹ کا رخ کرنے لگے ہیں۔یقین نہ آئے توآئرلینڈ کی ایک سپر مارکیٹ میں داخل ہونے والے اس اود بلاؤ کو ہی دیکھ لیجئے جو شایدرنگ گورا کرنے والی کسی اچھی کریم کی تلاش میں یہاں چلا آیا ہے۔


اود بلاؤ کو دیکھ کر سپر مارکیٹ کے اسٹاف نے اسے پکڑنے کی کافی کوشش کی لیکن اود بلاؤ نے بھی انکی خوب دوڑیں لگوائیں۔کچھ دیر بعد محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکاروں نے سپر مارکیٹ پہنچ کر اسے قابو کیا جبکہ ویڈیو سوشل میڈیا پر ہزاروں افراد کی توجہ حاصل کرچکی ہے۔

تازہ ترین