• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ کی نامور اداکارہ شبانہ اعظمی اور ممتاز نغمہ نگار جاوید اختر جمعرات کو واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئے۔

وہ اس سے قبل بھی کئی بار پاکستان کا دورہ کرچکے ہیں۔


شبانہ اعظمی لاہور میں آج سے شروع ہونے والے ’فیض میلے‘ کے ایک سیشن میں تبادلہ خیال کریں گی جبکہ انگنت سپر ہٹ گیت اور فلمیں لکھنے والے جاوید اختر اتوار کو اپنا خصوصی مقالے پیش کریں گے۔

واضح رہے کہ فیض میلہ 16 نومبر سے 18 نومبر تک جاری رہے گا۔

تازہ ترین