• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محافل میلاد اور 12ربیع الاوّ ل کے جلوس کے لیے سکیورٹی انتظامات کیے جائیں،جے یو پی

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)جمعیت علمائے پاکستان (نورانی) بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری مفتی محمد جان قاسمی نے کہا ہے کہ انتظامیہ محافل میلاد اور 12 ربیع الاوال کے جلوس کیلئے موثر سیکورٹی انتظامات اور جلوس کے راستے میں صفائی کو یقینی بنائے ، یہ بات انہوں نے جمعرات کو جامعہ غوثیہ رضویہ وحدت کالونی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ، انہوں نے کہا کہ 12 ربیع الاوّل امت مسلمہ کے لیے اہمیت کا حامل ہے اس ماہ مقدس میں نبی آخرالزمان حضور اکرم ﷺ دنیا کو اندھیروں سے نکالنے کیلئے تشریف لائے ، جشن عید میلادالبنی ﷺ کے حوالے سے تمام اہلسنت بالخصوص جے یو پی پورے صوبے میں محافل میلاد اور میلاد ریلیوں کا انعقاد کرتی ہے آج بعد نماز جمعہ کوئٹہ کے مختلف علاقوں سمیت جامعہ غوثیہ وحدت کالونی سے عظیم الشان میلاد النبی ﷺ ریلی نکالی جائے گی ، انتظامیہ تمام ریلیوں کی سیکورٹی کو یقینی بنائے ، انہوں نے کہا کہ اتوار کو بعد نماز مغرب جامعہ غوثیہ میں میلادالنبیﷺ کانفرنس منعقد جا ئے گی ، جس میں جید علماء کرام خطاب کریں گے جبکہ 12 ربیع الاول کو صبح اٹھ بجے برآمد ہونے والا عید میلادالنبیﷺ کے جلوس میں جماعت کے تمام عہدیداروں اور کارکنوں سمیت عوام اہلنست کی بڑی تعداد شرکت کرے گی ، انہوں نے انتظامیہ پر زور دیا کہ جلوس کے راستے میں سیکورٹی اور صفائی کو یقینی بنایا جائے۔
تازہ ترین