• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ یونیورسٹی میں غیر قانونی اقدامات کا نوٹس لیا جائے ، پشتونخوامیپ

کوئٹہ(پ ر)پشتونخوامیپ کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری سید عبدالقادر آغا ٗ صوبائی ڈپٹی سیکرٹری خوشحال خان کاسی ٗ پشتونخوا اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے صوبائی سیکرٹری کبیر افغان ٗ سید ا کبر کاکڑ ٗ رزاق خان بڑیچ ٗ ندا سنگر ٗ محمود علی کاکڑ ٗ یونس خان ترین اور لطیف خان کاکڑ نے مرکزی سیکرٹریٹ میں پشتونخوا ایس او کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2دسمبر کو خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کی 45ویں برسی کی مناسبت سے جلسہ عام میں بھر پور شرکت کی جائے گی اور پشتونخوا ایس او کا مرکزی جلوس پشتونخوامیپ کے مرکزی دفتر سے روانہ ہوگا ۔ مقررین نے کہا کہ خان شہید نے اظہار رائے کی آزادی ٗ جمہوریت سماجی انصاف کیلئے تاریخی جدوجہد کی ہے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ یونیورسٹی میں اظہار رائے طلباءسیاست اور جمہوری سیاسی سرگرمیوں پر غیر اعلانیہ پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں اور یونیورسٹی میں کرپشن ٗ غیر قانونی تعیناتیوں ٗ میرٹ کی خلاف ورزی کے سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے گئے ہیں ۔ مقررین نے گزشتہ روز سینڈیکٹ کے اجلاس میں ممبران کی جانب سے غیر قانونی اقدامات کو رد کرنے ٗ غیر قانونی طور پر اعلیٰ افسر کے لائف ٹائم پروفیسر کی حیثیت اور غیر قانونی اقدامات کر مسترد کرنے پر خراج تحسین پیش کیا گیا ہے بیان میں گورنر سے اپیل کی گئی ہے کہ غیر قانونی اقدامات ٗ غیر قانونی تعیناتیوں ٗ کرپشن ٗ جعلی ڈگری کیسز ٗ جعلی امتحانات کیسز کا نوٹس لیا جائے۔
تازہ ترین