• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئی بالاتر نہیں ، دستور میں مسائل کا حل موجود ہے ، جے ٹی آئی نظریاتی

کوئٹہ(پ ر)جے ٹی آئی نظریاتی کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ کارکن ہر قسم کی شخصیات اور مفادات سے بالاتر ہو کر تنظیم کی وحدت اور ڈسپلن پر توجہ دیں کوئی بھی شخص یا کارکن دستور سے بالاتر نہیں کارکن نئے صوبائی صدر کے ساتھ تنظیمی کاز کی ترویج کیلئے تعاون کریں ۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت طلبائے اسلام نظریاتی کے مرکزی صدر عبدالحمید شیرانی ٗ جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد اصغر حریری ٗ سیف الدین سیفی ٗ ا مین شاہ محسود ٗ علائو الدین ٗ حافظ سید نور اور نذیر احمد شمشیری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جمعیت طلبا اسلام نظریاتی ہر قسم کی لسانیت ٗ علاقائیت اور شخصیت پرستی سے پاک تنظیم ہے انہوں نے کہا کہ ہرتنظیم میں چھوٹے بڑے اختلافات ہوتے ہیں لیکن ان اختلافات کا حل دستور میں واضح موجود ہے کارکن کسی کے بہکاوے میں نہ آئیں دستور کے مطابق فیصلہ کریں تاکہ تمام مسائل اور اختلافات کا حل نکل سکے انہوں نے کہا کہ کارکن نئے صوبائی صدر حافظ سید نور کے شانہ بشانہ ملکر تنظیمی اہداف کے حصول کیلئے محنت کریں۔دریں اثناء جمعیت طلباء اسلام نظریاتی کے صوبائی صدر حافظ عبدالواحد ہاشمی ٗ فضل الرحمان رحمانی ٗ حافظ عتیق اللہ ٗ سید ثناء اللہ شاہ ٗ خیر اللہ شا ہ ٗ حافظ عبدالمناف ٗ نجیب اللہ خالد محمد شفیع امجد علی حافظ بشیر احمد نظریاتی و دیگر نے کہا کہ صوبائی حکومت دینی مدارس کے مسائل کو حل کرے مدارس اور مساجد کے گیس اور بجلی کے بل مفت کئے جائیں دینی مدارس اسلام کی سربلندی کیلئے کام کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ طلباء عصری علوم کے ساتھ دینی علوم پر بھی توجہ دیں انہوں نے کہا کہ ملک کی بدقسمتی ہے کہ حکمران مغربی قوتوں سے متاثر ہو کر مغرب کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں ۔ 
تازہ ترین