• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اغواء کے بڑھتے ہوئے واقعات المیے سے کم نہیں،بی ایس اوپجار

کوئٹہ (پ ر)بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے مرکزی چیئرمین حمید بلوچ اورمرکزی سیکریٹری اطلاعات عمران بلیدی نے تاجر حاجی محمد نواز مینگل کے اغواء کے بعد قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بلوچستان کے حالات روزبروز سنگین ہوتے جارہے ہیں کاروباری سمیت کوئی شخص محفوظ نہیں چند روزقبل ڈیرہ مرادجمالی سے نصیرآباد کے تاجر حاجی محمدنواز مینگل کو اغواء کے بعد قتل کردیاگیاجو حکومت کے قیام امن کے دعوئوں کے برعکس اور اداروں کیلئے سوالیہ نشان ہے بدامنی کے بڑھتے ہوئے واقعات سے عوام پریشان ہیں 2013ء سےقبل بھی بلوچستان کے حالات انتہائی خراب تھے مگر وزیراعلیٰ منتخب ہونے کے بعد ڈاکٹرعبدلمالک بلوچ کی کوششوں سے نہ صرف امن بحال ہوا بلکہ اغواء برائے تاوان کے واقعات ختم ہوگئے انہوںنے کہاکہ اب ایک مرتبہ پھر حالات خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے حکومت کی جانب سے عوام کو تحفظ نہ دینا کسی المیہ سے کم نہیں۔
تازہ ترین