• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکائونٹنٹ کی اسامی کیلئے تحریری امتحان میں کامیاب امیدواروں کا اعلان

کوئٹہ (خ ن)بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے پریس ریلیز کے مطابق کمیشن کے زیر اہتمام 15اگست 2018 کو ہونے والے تحریری امتحان میں ریجنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ و پاپولیشن ویلفیئر میں اکاؤ نٹنٹ ( بی ۔ 16 ) کی آسامی کے لئے ارسلان علی فیصل ولد رحیم الدین ( مرحوم ) ، اسد امین ولد محمد امین ، محمد عرفان ولد اللہ دوایا اور صغیر احمد ولد محمد اسماعیل جبکہ اکاؤنٹنٹ ( بی ۔16) پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی آسامی کیلئے ارسلان علی فیصل ولد رحیم الدین ( مرحوم ) ، اسد امین ولد محمد امین ، حرا ملک بنت ملک نوید ، محمد عرفان ولد اللہ دوایا ، محمد اسماعیل ولد حاجی محمد اشرف ، محمد یوسف ولد عبدالحمید ، رضا محمد ولد محمد صدیق ، صغیر احمد ولد محمد اسماعیل اور سائرہ بنت غلام دستگیر انٹرویو کیلئے کامیاب قرار پائے ہیں ۔ کامیاب امیدواروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنی درخواستوں کے ہمراہ تصدیق شدہ کاغذات ریکروٹمنٹ برانچ میں ایک ہفتہ کے اندر اندر جمع کرادیں ۔ جبکہ انٹر ویو کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔
تازہ ترین