• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہماری جدوجہد استعماری قوتوں کی بالادستی کیخلاف ہے ، پشتونخوامیپ

کوئٹہ( پ ر)خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کی شہادت کی45ویں برسی کے جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں پشتونخوامیپ کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری سید قادر آغا ایڈووکیٹ ،صوبائی ڈپٹی سیکرٹری فقیر خوشحال کاسی، ملک فرید کاکڑ اورحاجی ولی نے ترین شار علاقائی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کی جدوجہد استعماری واستحصالی اور آمریت نواز قوتوں کے خلاف تھی اور یہاں کے مظلوم ومحکوم عوام کی قومی برابری اور حقوق کیلئے انہوں نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ آج بھی پشتونخوامیپ انہی اصولوں پر گامزن ہے اور قومی شناخت ، بولان سے چترال تک پشتونخوا وطن کو متحد کیلئے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔ ہمارا مقصد ملک میں استعماری قوتوں کی بالادستی کے خاتمے اور سیاست سے اداروں کی مداخلت ختم کرنا ہے انہوں نے کہا کہ عوام اور سیاسی وجمہوری قوتیں حالات کا ادراک کرتے ہوئے قومی اتحاد اور اتفاق کا مظاہرہ کریں اور پشتونخوا وطن کی وحدت وقومی تشخص کی بحالی کیلئے جدوجہد تیز کریں۔ انہوں نے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں پر زور دیا کیا کہ وہ 2دسمبر کے جلسے کی تیاری کی کامیابی کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں ۔
تازہ ترین