• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ سوئی گیس کے تمام کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کیا جائے،کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن

ملتان(سٹاف رپورٹر)سوئی گیس کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن ملتان ریجن کے صدر ادریس بٹ نے کہا ہے کہ کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے حکومت محکمہ سوئی گیس کے تمام کنٹریکٹ ملازمین کو فی الفور مستقل کرے۔وہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے، جس میں جنرل سیکرٹری اللہ دتہ، سہیل خالق ،غلام عباس سرگانہ، شبیر احمد کیانی، ملک محمد ریاض، پیر پٹھان شاہ، شیخ احمد، محمد بلال، چوہدری امجد علی، شیخ محمد اشرف ،آفتاب احمد و دیگر نے شرکت کی ۔
تازہ ترین