• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بریگیڈئر رضوان ایجنسیوں کی تحویل میں، ان سے تحقیقات جاری ہیں،وزارت دفاع

اسلام آباد (خبر نگار) وزارت دفاع نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو بتایا ہے بریگیڈئر (ر) رضوان راجہ ایجنسیوں کی تحویل میں ہیں اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ان سے تحقیقات جاری ہیں ، آرمی ایکٹ کے تحت ملزم کا ٹرائل اور کورٹ مارشل ہو گا، اس پر جسٹس عامر فاروق نے بریگیڈئر (ر) رضوان راجہ کی حبس بے جا کی درخواست نمٹاتے ہوئے کہا ہے درخواست گزار آئین کے مطابق متعلقہ فورم سے رجوع کر سکتے ہیں، جمعرات کو سماعت کے دوران درخواست گزارکے وکیل کرنل (ر) انعام الرحیم ایڈووکیٹ نے پیش ہو کر موقف اختیار کیا بریگیڈئر (ر) رضوان 2014 میں آرمی سے ریٹائرہوئے ، قانون کے مطابق 48 گھنٹوں میں کمانڈنٹ آفیسرکے سامنے پیش کرنا ہوتا ہے لیکن یہاں 36 دن گزرگئے ہیں الزام کی چارج شیٹ تک ریکارڈ پر نہیں لائی گئی، وکلا اور اہلخانہ کو ملنے کی اجازت دی جائے۔
تازہ ترین