• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طاہر داوڑ اغوا اورشہادت، اے این پی نے تحریک التو ا ءجمع کرادی

پشاور(سٹاف رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی نے ایس پی پشاور محمد طاہر داوڑ کے اغوا اور افغانستان میں شہادت کیخلاف خیبر پختونخوا اسمبلی میں تحریک التوا ءجمع کراتے ہوئے کہا ہے کہ حاضر سروس پولیس آفیسر کو اغوا کرنا اور پھر پڑوسی ملک افغانستان سے ان کی لاش ملنا حکومت کی ناکامی کا واضح ثبوت ہے ۔اے این پی کے قائد اسفندیارولی خان نے کہا ہے کہ کیا وزیر اعظم نے وزارت داخلہ کا قلمدان خاموشی کیلئے اپنے پاس رکھا ہے؟حکومت وضاحت کرے کہ وہ ریاست کو کس ڈگر پر لیکر جانا چاہتی ہے؟ اے این پی کے صوبائی پارلیمانی لیڈر سردار حسین بابک کی جانب سے جمع کردہ تحریک التوا میں کہا گیا ہے کہ’’ ملک کے سکیورٹی اور انٹیلی جنس اداروں کی موجودگی میں ایک حاضر سروس ایس پی کا اغوا ان کی کارکردگی پر بھی بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔
تازہ ترین