• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان سے ہر سوال کا جواب لیں گے،وزیرمملکت داخلہ

اسلام آباد( ایجنسیاں)وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی نے سینیٹ میں پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے ایس پی طاہر خان داوڑ شہید کو 26 اکتوبر کو اسلام آباد سے اغواءسے کیا گیا‘اس واقعہ کے مجرم افغانستان میں ہوں یا پاکستان میں انہیں نشان عبرت بنایا جائے گا‘افغانستان سے ہر سوال کا جواب لیں گے ‘اسلام آباد میں سیف سٹی منصوبے کے 600 سے زائد کیمرے کام ہی نہیں کر رہے، اس منصوبے کی مکمل تحقیقات کرائی جائیں گی۔دوسری جانب ایوان بالا میں اپوزیشن نے حکومت کا پالیسی بیان مستردکرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان سے بحیثیت وزیر داخلہ ایوان میں آکر پالیسی بیان دینے کا مطالبہ کردیا۔ سینیٹر مشاہداللہ کا کہناتھاکہ یہ کہناجہالت ہے کہ کیمراخراب تھا جبکہ شیری رحمن نے کہاکہ شہریارآفریدی خانہ پوری کرکے چلے گئے ہیں‘عوامی نیشنل پارٹی کی سینیٹر ستار ایاز نے کہا کہ یہ حکومت کی طرف سے غفلت تھی کہ ایک حاضر سروس ایس پی غائب ہوا، یہ سلسلہ کب تک چلتا رہے گا، حکومت صحیح سمت میں چلے گی تو ہم ساتھ دیں گے۔
تازہ ترین