• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ،حکومت کومتروکہ وقف املاک بورڈکاچیئرمین اقلیت سےلگانےکاحکم

اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے حکومت کو متروکہ وقف املاک بورڈ کا چیئرمین اقلیت سے لگانے کا حکم دیدیا۔جمعرات کو سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تھرکول پاور پلانٹ سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت ہوئی۔دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین کی پوسٹ کب سے خالی ہے؟میڈیا رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ ڈاکٹر رمیش کمار کو متروکہ وقف املاک بورڈ کا چیئرمین بنا دیں۔چیف جسٹس نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو حکم دیا کہ کابینہ کی میٹنگ سے چیئرمین کی تقرری کی منظوری لیں اور چیئرمین اقلیت سے ہونا چاہیے۔
تازہ ترین