• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس اور جرمنی سے 1765 پاکستانی اور افغان باشندوں کو ڈی پورٹ کیا گیا،رپورٹ

پیرس(رضا چوہدری/نمائندہ جنگ ) ہیومن رائٹ ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق فرانس اور جرمنی سے 1765 پاکستان اور افغان باشندوں کو سیاسی پناہ کی درخواست مسترد ہونے ڈیپورٹ کیا گیا ہے ایسوسی ایشن کے مطابق ان میں اکثریت افغانیوں کی جن کو انتہائی سیکورٹی میں خصوصی پروازوں کے ذریعے ان کے ممالک منتقل کیا گیا ہے ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ان ڈیپورٹ ہونے والوں میں بعض افراد کے پاس ہیومن رائٹس کے باقاعدہ تصدیق شدہ دستاویزات تھیں مگر سیاسی پناہ کی درخواست مسترد ہونے کے ساتھ انہیں حراست میں رکھ کر خاموشی سے ڈیپورٹ کردیا گیا جو بنیادی انسانی حقوق اور یو این او کے قوائد کے خلاف ہےدریں اثناء فرانس اور جرمنی یورپ کی مسلح افواج اور مضبوط بنیادوں پر دفاعی نظام قائم کرنے پر متفق ہوگئے ہیں پہلی عالمی جنگ کے سو سال مکمل ہونے پر فرانس میں تقریبات کے موقع جرمن چانسلر کی پیرس میں فرانسیسی صدر ایمانیول ماکغوں کے درمیان ملاقات میں اس بات پر اتفاق ہوا ہے برطانیہ کے یورپ سے نکلنے کے بعد یورپی دفاعی نظام اور مسلح افواج انتہائی ضروری ہے۔

تازہ ترین