واشنگٹن ( جنگ نیوز )دنیا میں جن رومانوی اور جنسی اسکینڈلز نے سیاسی طور پر تہلکہ مچایا ان میں سے سابق امریکی صدر بل کلنٹن کا وائٹ ہاؤس کی ٹرینی ملازم مونیکا لیونسکی کے ساتھ تعلقات کا اسکینڈل سب سے نمایاں ہے،اگرچہ واقعے پر سابق امریکی صدر بل کلنٹن اور خود مونیکا لیونسکی بھی معافی مانگ چکی ہیں لیکن ایک بار پھر 45 سالہ مونیکا لیونسکی نے دوبارہ معاملہ اٹھاتے ہو ئے کہا ہے کہ اس وقت وہ محض 21 برس کی تھیں ، 20 سال گزر جانے کے باوجود واقعے اور اس کی اذیت کو نہیں بھول پائیں، انھوں نے ایک انٹر ویو اور اپنے مضمون میں لکھا ہے کہ کہ بل کلنٹن کو بھی ان سے براہ راست معذرت کرنی چاہیے کیونکہ اس وقت وہ ناسمجھ تھیں، انہوں نے اپنی غلطی محسوس کرتے ہوئے ہلیری کو دھوکا دینے پر معذرت کی اور کہا کہ اب بھی جب انہیں موقع ملے گا یا ان کا سامنا ہلیری سے ہوگا تو وہ ایک بار پھر معافی مانگیں گی۔