• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین سینیٹ، وزیراطلاعات آمنے سامنے، معافی نہ مانگی تو فواد چوہدری سینیٹ کے موجودہ سیشن میں نہ آسکیں گے، سنجرانی، چیئرمین عوامی ووٹ سے نہیں آئے، رولنگ افسوسناک ہے،فواد

اسلام آباد (ایجنسیاں)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری آمنے سامنے آگئے‘ صادق سنجرانی نے غیرپارلیمانی الفاظ پر معافی مانگنے تک وفاقی وزیر ااطلاعات فواد چوہدری پر سینیٹ کے موجودہ سیشن میں داخلے پر پابندی لگا دی ۔ جمعرات کو سینیٹ کا اجلاس چیئرمین صادق سنجرانی کی صدارت میں شروع ہوا،اجلاس کے آغاز پر ہی اپوزیشن لیڈر راجہ ظفر الحق نے کہا کہ کل اجلاس کے دوران بہت زیادہ بدمزگی ہوئی جس کے نتیجے میں ہمیں واک آؤٹ کرنا پڑا ،انہوں نے کہا کہ اس طریقے سے ایوان کے وقار پر اثر پڑتا ہے اس بدمزگی کا علاج ہمارے پاس نہیں آپ کے پاس ہے ،آپ نے کل وزیر کا مائیک بند بھی کیا پھر بھی وہ لگے رہے،جب تک معافی نہ مانگی جائے ایوان میں آنا بے کار ہے،نیشنل پارٹی کے سربراہ میر حاصل خان بزنجو نے کہا کہ ایوان کو بے توقیرکیاجارہاہے‘جب تک یہ وزیرپورے ایوان سے معافی نہیں مانگے گا اپوزیشن ایوان میں نہیں بیٹھے گی،پیپلزپارٹی کی شیری رحمن کا کہناتھاکہ یہ روش چل چکی ہے کہ ایوان کا تقدس روانہ پامال کیا جاتا ہے‘ایسے تماشے توضیاءدورمیں بھی نہیں دیکھے‘ہم باہرپالیمان چلائیں گے ‘اس موقع پر شبلی فراز نے کہاکہ مشاہداللہ اورہمارے وزیرکی تقریرکا متن لائیں اور دیکھیں کہ کس نے غیرپارلیمانی بات کی‘پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ اس وزیر نے سینیٹ کے رکن کی بے عزتی کی ہے وہ کون ہوتے ہیں اس طرح بولنے والے ،ہم اختلاف پر برا نہیں مناتے لیکن وہ وزیر آتے ہی ایسا جملہ بولتے ہیں کہ اپوزیشن طیش میں آجاتی ہے ۔

تازہ ترین