• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

محکمہ تعلیم کا کراچی گرامر سمیت کئی نجی اسکولوں کو نوٹس دینے کا فیصلہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) محکمہ تعلیم سندھ نے فیسوں کے اضافے کے معاملے پر کراچی گرامر سمیت مزید کئی نجی اسکولوں کو نوٹس دینے کا فیصلہ کیا ہے. دوسری جانب بعض نجی اسکولوں نے عدالت کے اکاونٹ میں زائد وصول کی گئی فیسیں جمع کرانا شروع کردی ہیں جبکہ شہر میں کیمبرج یونیورسٹی کی جانب سے سندھ میں غیر رجسٹرڈ اسکولوں کو الحاق دینے کا انکشاف ہوا ہے۔ ڈی جی پرائیویٹ اسکولز ڈاکٹر منسوب صدیقی کے مطابق کراچی گرامر اسکول کئی سال سے غیر رجسٹرڈ چل رہا ہے، ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم جلد ہی ایسے تمام اسکولوں کے خلاف کارروائی کرے گی جو ٖ ٖغیر رجسٹرڈ ہیں ۔انھوں نے خلاف ضابطہ فیسیں بڑھائی ہیں۔ ، 

انھوں نے بتایا کی جنریشن اسکول کو بھی رجسٹریشن معطل کرنے کا نوٹس دے دیا گیا ہے، جن اسکولوں کو رجسٹریشن معطل کرنے کے حوالے سے نوٹس دیا گیا ہے اگر انھوں نے سات دن کے اندر اگر عدالتی احکامات پر عملدرآمد ہوا تو رجسٹریشن واپس بحال ہوجائی گی۔ اگر عدالتی احکامات پر سات دن کے بعد بھی عملدرآمد نہیں ہوا تو پھر جوڈیشل مجسریٹس کی موجودگی میں خلاف ورزی کرنے والے پرائیوٹ اسکولز کو سیل کردیا جائیگا اور انکو ڈی رجسٹر کیا جائیگا۔ ڈاکٹر منسوب صدیقی کے مطابق بے ویو اسکول کے خلاف موصول ہونے والی شکایات کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔ ادھر جنریشن اسکول کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم نے محکمہ تعلیم سے رجسٹریشن کے لیئے رجوع کر رکھا ہے، ہم عدالتی فیصلے پر عمل کریں گے ہم نے قانون کے مطابق 5 فیصد فیسوں میں اضافہ کیا ۔

تازہ ترین
تازہ ترین