• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا رویہ افسوسناک، افغان حکومت کا رویہ شرمناک ،تجزیہ کار

کراچی(جنگ نیوز)تجزیہ کار امتیاز عالم، ریما عمر، ارشاد بھٹی ، مظہر عباس ،حفیظ اللہ نیازی، سلیم صافی نے جیو کے پروگرام ’’رپورٹ کارڈ‘‘ میں افغانستان میں پاکستانی پولیس آفیسر کے قتل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں حکومت پاکستان کا رویہ افسوسناک اور افغان حکومت کا رویہ شرمناک ہے، پندرہ دن پہلے ایک پولیس آفیسر اسلام آباد سے اغوا ہوا اب انکوائری کی کیا ضرورت ؟ اس سے پہلے نہ وزیراعظم کا کوئی بیان نہ وزیر داخلہ کا نہ آئی جی کی جانب سے سننے میں کچھ آیا۔پبلک اکائونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ اپوزیشن کو دینا پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا مثاق جمہوریت تھا پی پی دور میں اسکے اپنے ایم این اے ندیم افضل چن چیئرمین رہے، پبلک اکائونٹس کمیٹی کی سربراہی میں پیمانے الگ الگ رکھے گئے تو تحریک انصاف کو نقصان اُٹھانا پڑ سکتا ہے۔ شاہد آفریدی کے متنازعہ بیان کے حوالے سے بات کرتے ہوئےکہا گیا کہ شاہد آفریدی نہ سیاستدان ہیں نہ وزیر خارجہ ہیں اُن کے بیان سے نہ کشمیر کی حیثیت بدلی جائے گی نہ پاکستان کا موقف۔ اگر کسی کی بات کرتے ہوئے زبان پھسل جاتی ہے تو اُس کی بات کو پکڑے رہنا مناسب نہیں۔

تازہ ترین