• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

زہرخورانی سے بچوں کی ہلاکت،تحقیقات میں پیشرفت سست روی کا شکار

کراچی (خرم احمد / اسٹاف رپورٹر) کلفٹن میں مبینہ طور پر زہریلا کھانا کھانے سے دو بھائیوں کی ہلاکت کے معاملے پرکوئی اہم پیشرفت نہیں ہوسکی ،تفتیش ٹیم نے تاحال اشتہار بھی جاری نہیں کیا جس میں شہریوں سے درخواست کی جانی تھی کہ ـ" ریسٹورینٹ میں کھانے سےکو ئی بھی شہری اگر متاثر ہوا ہو تو پولیس سے رابطے کرے ـ" جس کے سبب تفتیش سست روی کا شکار ہے تو دوسری جانب تفتیش کی سمت بھی درست نہیں ہے ،پولیس ذرائع نے بتایاکہ اس حوالے سے ساحل تھانے کے انویسٹی گیشن افسر نے تفتیشی کمیٹی کو روزانہ کی بنیاد پر تفتیش کی پیش رفت پر رپورٹ فراہم کرتا ہے جبکہ جمعرات کو تفتیشی کمیٹی کو دی جانے والی رپورٹ میں بتایا ہے کہ میڈیا میں آنے والی خبر بے بنیاد ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ریسٹورینٹ میں کھانے کھانے والے دو افراد نے پولیس کی جانب سے جاری کیئے گئے اشتہار کے بعد رابطہ کیا ہے اور انہوں نے بھی اسی ریسٹورنٹ میںکھانا کھایا تھا اور جس کے بعد انکی بھی طبعیت ناساز ہوئی ہے ،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ابھی تک پولیس کی جانب سے اشتہار ہی نہیں شائع کرایا گیا ہے اور نہ ہی کسی بھی شہری نے پولیس سے کوئی رابطہ کیا ہے ،۔

تازہ ترین
تازہ ترین