• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

”ڈونکی کنگ “کا بزنس19کروڑ کے قریب تیز ترین 50لاکھ ہٹس کا ریکارڈ بھی بن گیا !!


کراچی (محمد ناصر) جیو کی پہلی اینی میٹڈ فلم ”دی ڈونکی کنگ“ پاکستان کے باکس آفس پر چھا گئی ہے۔ کئی ریکارڈ اور شاندار بزنس اپنے نام کرنے والی فلم انتہائی کامیابی کے ساتھ اب چھٹے ہفتے میں داخل ہورہی ہے۔ جیوفلمز اور طلسمین اینی میشن اسٹوڈیوز کے تعاون سے ملک بھر میں ریلیز ہونے والی فلم کے مرکزی ہیرو ”منگو“ کے پرستاروں سے توقع کی جارہی ہے کہ اِس جمعہ ہفتے اور اتوار بھی فیملیز کے ساتھ اپنے پسندیدہ کرداروں کی شاندار اداکاری دیکھنے کیلئے سنیما گھروں کا رُخ کرے گی۔ واضح رہے ہر ویک اینڈ پر نیا ریکارڈ اپنے نام کرنے والی ”ڈونکی کنگ “ کا مجموعی بزنس اب 19 کروڑ کے قریب پہنچ گیا ہے۔ فلم کے ٹریلر نے اب تک کی تمام پاکستانی فلموں کو پیچھے چھوڑ کر صرف یو یوٹیوب پر تیز ترین 50 لاکھ ہٹس کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا ہے۔ علاوہ ازیں ملک بھر کے اسکولوں کے طلبہ و طالبات جوق در جوق اپنے پسندیدہ کردار منگو کو دیکھنے کیلئے سنیما گھروں میں آرہے ہیں۔ گذشتہ روز بھی ملک بھر کے اسکول کے بچوں نے بڑی تعداد میں سنیما گھر پہنچ کر اس فلم کو انجوائے کیا ۔ فلم دیکھنے کیلئے بچوں کی خوشی قابل دید تھی، کسی کو منگو کا کردار بھا گیا تو کوئی مس فتنہ کا فین ہوگیا۔ فلم دیکھنے کے بعد بچوں کے چہرے خوشی سے کھل اُٹھے، سب کا کہنا تھا کہ فلم کو دیکھنے کا مزہ آگیا۔ فلم سے لطف اندوز ہونے والے سب ہی بچوں کا ایک ہی پیغام تھا کہ آئیں اور ڈونکی کنگ ضرور دیکھیں کیونکہ یہ فلم ہر عمر کے لوگوں کیلئے بہترین ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین