• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرواز منسوخ ہونے پر جی بی کے وزیر کا ائیر پورٹ پر ہنگامہ،پی آئی اےافسر کو دھکے

اسلام آباد،راولپنڈی (نمائندہ جنگ) گلگت بلتستان کے وزیر فداحسین نے پی آئی اے کی گلگت کی پرواز منسوخ ہونے پر ہنگامہ کھڑا کر دیا اور انہوں نے انتہائی توہین آمیز سلوک کرتے ہوئے پی آئی اے کے ایک افسر کو دھکے مار کر گرانے کی کوشش کی اس کے باوجود پی آئی اے کے افسر نے کسی ردعمل کا اظہار نہ کیا اور ان کی توہین آمیز باتوں کو برداشت کرتے رہے گلگت بلتستان کے وزیر اتنے سیخ پہ ہو ئے کہ انہوں نے شدید غصہ میں ائیر پور ٹ پر ہی اپنے کوٹ جلا دیئے یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے کہ کسی سیاسی رہنما اور ذمہ دار عہدے پر فائز شخص نے اتنے شدید ردعمل کا اظہار کیا ۔
تازہ ترین